خبرنامہ

یورپی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

لندن ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) یورپ کی مرکزی سٹاک مارکیٹس کا کاروبار منگل کو تیزی کا حامل رہا،لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 اندکس پیر کے مقابلے میں منگل کو 0.6 فیصد تیزی میں رہا اور 6988.32 پر بند ہوا،فرینکفرٹ(جرمنی)کا مرکزی انڈکس ڈی اے ایکس تھرٹی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 10,560.14پر بند ہوا اور پیرس(فرانس)کا سی اے سی40 انڈکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,479.68 سطح پر بند ہوا۔یورپ کی مشترکہ کرنسی یورو کی شرح تبادلہ گذشتہ روز 1.1001ڈالر فی یورو کے مقابلے میں منگل کو 1.1013 ڈالر رہی۔