خبرنامہ

دوسروں کے کچن سیل کرنیوالی کا اپنا کچن گندا نکلا

لاہور(آئی اےن پی) صفائی کے ناقص انتظامات پر دوسروں کے کچن سیل کرنیوالی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اپنا کچن گندگی کی آماجگاہ نکلا ۔ذرائع کے مطابق دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت، اپنے چھاپوں اور دبنگ کارروائیوں سے سب کو پریشان کرنے والی عائشہ ممتاز کے ٹھوکرنیازبیگ میں واقع دفتر کے اپنے کچن میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کچن میں بیسن کا ڈرین بند ،خالی ریپر، تعفن زدہ ماحول اور فرش پر کائی جمی ہوئی پنجاب فوڈ تھارٹی کے اپنے کچن میں گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کے ذہنوں میں بھی ڈھیروں سوالات پیدا کر دیئے ہیں وہ پوچھتے ہیں دوسروں کے کچن سیل کرنیوالی عائشہ ممتاز اپنا کچن کب سیل کریں گی پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس کے کچن کی حالت زار سامنے آنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان لگ گیا اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ ان چھاپوں کا مقصد محض کروڑوں کا ریونیو اکٹھا کرنا ہے ۔