خبرنامہ

عمران خان کو اللہ تعالی نے حج پر جانے کی اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا‘پرویز رشید

لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے حج اخراجات میں کمی سے حجاج کرام بہت خوش ہیں اور اب ہر کوئی سرکاری حج کا خواہشمند ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے‘عمران خان کو اللہ تعالی نے حج پر جانے کی اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا‘لگتا ہے عمران کا شیطان سے مک مکا ہو گیا ہے ‘ عمران خان تنہا رہ گئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ ان کے سیاسی کزن نے بھی رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا‘ پنڈی والا جو ہر عید پر قربانی کی باتیں کرتا ہے گزشتہ روز ایک لاکھ کا اونٹ لے کر واپس چل دئیے،وہ پیر کے روز یہاں ڈی ایچ اے میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے موجودہ دور میں یہ چوتھا حج ہوا ہے جس میں حجاج کرام حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حج انتظامات کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں‘پہلے ادوار حکومت میں لوگ زیادہ رقم خرچ کر کے حج ادا کرتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں حج اخراجات میں کمی کی گئی جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے، ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے اس سال دو وعدے کئے جن میں پہلا وعدہ حج پر جانے اور دوسرا وعدہ رائیونڈ جانے کا کیا بلکہ عوام کو رائیونڈ جانے کی دھمکی دی،انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران کے پہلے وعدے کا تعلق ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کی اجازت نہیں دی اور مجھے لگتا ہے کہ شیطان کے ساتھ ان کا مک مکا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حج پر جانے کی تو اللہ تعالی نے اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا وہ بے شک رائیونڈ جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے کے معاملات پر پاکستان پیپلز پارٹی ٗ عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ ان کے سیاسی کزن نے بھی رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا یعنی کہ ’’نا خدا ملا اور نہ ہی وصال شیروانی پورا ہوا‘‘، انہوں نے کہا کہ پنڈی والا جو ہر عید پر قربانی کی باتیں کرتا ہے اور سنا ہے کہ گزشتہ روز وہ ایک لاکھ کا اونٹ لے کر واپس چل دیئے ،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب سے حکومت سنبھالی ہے اس وقت سے دوران حج حجاج کرام کو بہترین ‘سستی و معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور جتنے بھی حجاج واپس آ رہے ہیں وہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ انہوں نے ان انتظامات کی بھرپور تعریف کی ہے،پرویز رشید نے کہا کہ پہلے لوگ نجی ذریعہ سے حج پر جانے کو اہمیت دیتے تھے لیکن آج ہر حاجی کی خواہش ہے کہ وہ سرکاری حج کرے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے حج اخراجات میں نمایاں کمی کے بعد حجاج کرام حکومت کی اس پالیسی سے بہت خوش ہیں اور سرکاری حج کو ترجیح دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حجاج شعبہ حج بالخصوص دوران حج انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے بے حد خوش ہیں جس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے،پرویز رشید نے کہا کہ حجاج کرام کی اس خدمت کے ذریعے عوام کی دعائیں تو ملتی ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں بھی سرخرو ہوئے ہیں۔