خبرنامہ

تاریخی عمارتوں کےنزدیک اورنج لائن کی تعمیرات روکنےکاحکم

تاریخی عمارتوں کےنزدیک اورنج لائن کی تعمیرات روکنےکاحکم

لاہورہائیکورٹ:(اے پی پی) لاہورہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ورثے اورتاریخی عمارتوں کے200 فٹ کےاندرمیٹروٹرین کامنصوبہ نہیں بنایاجاسکتا، عدالت نے منصوبے کے آغاز کیلئےجاری کیے گئے تمام این او سیز بھی کالعدم قراردے دیئے ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میںلاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جو 100 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندے بھی کمرا عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے میٹروٹرین منصوبے پر ماحولیاتی آلودگی سےمتعلق درخواستیں مسترد کردیں۔