خبرنامہ

دو سگی بہنوں نےبوئنگ 777 جہاز اڑا کر نئی تاریخ رقم کر دی

لاہور: پاکستانی خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنا نام روشن کرکے ملک وقوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو پاکستانی خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان خواتین میں دو پاکستانی بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود بھی شامل ہیں، جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں پائلٹ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں دونوں بہنوں نے ایک ہی وقت میں الگ الگ بوئنگ 777 اڑا کر ہوا بازی کی تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایا کہ مریم مسعود اور ارم مسعود نے دو الگ الگ جہازوں کو اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کی تاریخ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا جب دو سگی بہنوں نے ایک ہی وقت میں دو الگ جہازوں کی اڑان بھری ہو۔ ان دونوں طیاروں کی منزلیں مختلف تھیں تاہم وہ ایک ہی وقت میں محو پرواز تھے۔