استور۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل نے کہا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام وزرا شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں علاقے کے وسیع تر مفاد کے لئے یکجا ہیں ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور نظام کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے،گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی چاہتے ہیں ہم بد عنوانی کو ختم کرکے گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک خطہ بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہر صورت میں پورا کیا جائے گا ۔