استور: (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پاکستان عوام دوست پالیسوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔
خبرنامہ گلگت
نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کےلیےہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ابراہیم ثنائی
