اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ کے 2 سی 130طیارے لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ جمعرات کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرین کیلئے پاک فضائیہ کے دو C-130طیارے امدادی سامان لے کر گلگت پہنچ گئے ہیں، طیاروں میں 11ہزار300پاؤنڈ امدادی سامان گلگت پہنچایا گیا۔ امدادی سامان میں کمبل، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔(اح)
خبرنامہ گلگت
پاک فضائیہ کے 2 سی 130طیارے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر گلگت بلتستان پہنچ گئے
