خبرنامہ گلگت

آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آبادکے انتخابات کیلئے تیاریاں جاری

ایبٹ آباد۔:(اے پی پی) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آبادکے انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس ضمن میں اب تک 4 گروپ سامنے آ ئے ہیں، ایک گروپ کی طرف سے نعیم اعوان صدارتی امیدوار ہیں جبکہ دوسرے گروپ کی جانب سے سردار شاہنواز، تیسرے گروپ کی طرف سے عبدالحمید خان جدون اور چوتھے گروپ کی طرف سے شیخ آفتاب احمد صدارتی امیدوار ہیں۔