خبرنامہ گلگت

استور،صوبائی حکومت خطے کو سرسبزوشاداب اور خوشحال بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،حاجی فاروق میر احمد

استور ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی فاروق میر احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے کو سرسبزوشاداب اور خوشحال بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین اور مشینری عوام کی فلاح و بہبوداور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین سائلین کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔