خبرنامہ گلگت

استور،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا مسئلہ عوامی خواہشات کے مطابق حل ہو گا ،سپیکر

استور ۔ (اے پی پی) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا مسئلہ عوامی خواہشات کے مطابق حل ہو گا ،خطے کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دلانے کے لئے تمام منتخب نمائندے متحد ہو گئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کے مسئلے پرتمام اضلاع کے منتخب اراکین ایک پیچ پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے قیام کے لئے زمین کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور 2 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائے گا ۔