خبرنامہ گلگت

استور،گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا کام اسی سال شروع ہو گا، وزیر اخلاق

استور ۔(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکردوکے صدر وزیر اخلاق نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا کام اسی سال شروع ہو گا ،جو لوگ گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے مخالف بیانات دے رہے ہیں وہ علاقے سے مخلص نہیں ہیں ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مہنگائی ،غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کافی حد تک کمی کر دی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانا صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومتی اراکین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے