خبرنامہ گلگت

استور، تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں:حاجی محمد وکیل

استور ۔(اے پی پی) صوبائی وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل نے کہا ہے کہ تمام بھرتیوں میں میرٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام وزراء شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں علاقے کے وسیع تر مفاد کے لئے ہم یک جا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور نظام کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی چاہتے ہیں ہم بد عنوانی کو ختم کر کے گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک خطہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہر صورت میں پورا کیا جائے گا ۔