خبرنامہ گلگت

استور، حکومت معیار تعلیم اور بنیادی صحت کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، رانا فرمان علی

استور-(اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے نجی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے میں معیار تعلیم اور بنیادی صحت کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،محکمہ تعلیم میں قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھرتیاں میرٹ کے تحت ہوں گی ،جس کے لئے این ٹی ایس نے محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کی بھرتیوں کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔اور نجی تعلیمی اداروں کی تعلیمی کارکردگی قابل ستائش ہے اچھے اور معیاری نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے گا ،تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔