خبرنامہ گلگت

استور، گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب لائیں گے :رانا فرمان علی

استور۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب لائیں گے ،صوبائی حکومت نے خطے کے مختلف اضلاع میں بڑے منصوبے دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ،خطے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تمام منصوبوں میں اصلاحات لانے کے خواہشمند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خطے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گی کم وسائل کے باوجود خطے میں بڑے منصوبوں پر کام کرانا حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔