خبرنامہ گلگت

استور؛ برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

استور: (ملت+اے پی پی) ضلع استور کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری شروع لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع استور کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا جوسلسلہ شروع ہوا تھا تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے اگر برف باری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ضلع استور کی رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس وقت استور کے بالائی علاقے قیمری ، منی مرگ ، چہلم ، دیوسائی اور میر ملک تارہ برف 6انچ سے 7انچ تک پڑھ چکی ہے ۔ برف باری شروع ہوتے ہی دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ دوسری طرف گیس سلنڈر مالکان اور لکڑی فروخت کرنے والے ٹھیکداروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگے داموں اشیاء خورد ونوش ، مائع گیس اور لکڑی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ٹھیکداروں کے خلاف قانوی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ واضح رہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کے چند اضلاع کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے ضلع استور منفی 10، سکردو منفی 13، ہنزہ نگر منفی 11، گانچھے منفی 14جبکہ ضلع گلگت منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔