خبرنامہ گلگت

استور میں ٹی بی آ گاہی سیمینار

استور:(اے پی پی) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے پراجیکٹ سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم سٹرنتھننگ کے زیر اہتمام چھموگڑھ میں ٹی بی کے حوالے سے آ گاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار سے خطاب خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی حقوق صحت ،تعلیم ،پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ سروس آغا خان کی گلگت بلتستان کے عوام کو صحت اور مختلف بیماریوں کے خلاف آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔سیمینار سے مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلیم الدین نے کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اور 6 ماہ کے مکمل کورس سے اس بیماری سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ایک فرد سے دوسرے کو لگ سکتی ہے لیکن اب اس کے علاج میں کوئی مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چھمو گڑھ کے عوام بیماری کی تشخیص کے لئے آغا خان ہیلتھ سنٹر جلال آباد جا سکتے ہیں ۔اس موقع پر عوام نے آگا خان ہیلتھ سنٹر کی کاوشوں کو سراہا ۔