خبرنامہ گلگت

استور ڈپٹی کمشنر کا برفانی تودے سے متاثرہ گاؤں چمروٹ کا دورہ

استور ڈپٹی کمشنر کا برفانی تودے سے متاثرہ گاؤں چمروٹ کا دورہ

استور (ملت آن لائن) استور ڈپٹی کمشنر ولی خان نے ایکسین بی اینڈ آر سردار، اسسٹنٹ کمشنر استور زید احمد، اسسٹنٹ کمشنر شو نٹر شیر افضل ،گلگت بلتستان ڈئیزاسٹر مینجمنٹ کے اے ڈی اور لیویز فورس کے ہمراہ برفانی تودے سے متاثرہ گاؤں چمروٹ کا 4 کلو میٹر پیدل چل کر دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل اور ڈیزاسٹر منجمنٹ کے اے ڈی کو ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر متاثرہ گاؤں کے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے ۔برفانی تودے سے دریا کا پانی گاؤں کی طرف آنے سے متاثرہ گاؤں میں سات مقامات کوجزوئی طور پر نقصان ہوا ہے اس کے علاوہ لوگوں کی زمینیں کافی حد تک متاثر ہوئی ہیں۔ اس موقع پر علاقہ عوام نے ڈپٹی کمشنر استور اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل سے مطالبہ کیا کہ ہمارا گاؤں برفانی تودے سے خطرے کی زد میں ہے، ہمیں حکومت متبادل جگہ فراہم کرکے وہاں منتقل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ علاقہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم ہوں۔ ڈپٹی کمشنر ولی خان اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے چمروٹ گاؤں کی عوام کو ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔