خبرنامہ گلگت

اسمبلی کےآئندہ اجلاس میں ہروزیراپنےمحکمےکی تین سالہ کارکردگی پربریفنگ دے گا،حافظ حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہر وزیر اپنے محکمے کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دے گا اور ممبران اسمبلی کے سوالات کا جواب دیں گا، اس حوالے سے تمام سیکرٹریز کوباقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے ایوان میں قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کے سوالوں کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ہم ارتقائی مرحلے سے گزررہے ہیں گلگت بلتستان کے مسائل پر حکومت اوراپوزیشن کو مل کرسنجیدہ گفتگو کرنے کی ضرورت ہے اس گفتگو کے بعد کو بھی پالیسی تیار ہوگی ریاست اس پر عمل درآمد کریگی۔