خبرنامہ گلگت

اقتصادی راہداری سے سیاحت کو فروغ ملے گا، فدا خان

گلگت بلتستان: (ملت+اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر فدا خان نے کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نے صوبے بھر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ریڈیو پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کے خصوصی وفد نے حال ہی میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے جس کے دوران صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے مل کے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ فدا خان نے مذید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کی جائے گی جس کی تکمیل سے سیاحت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے راکا پوشی، رام، اور فیری کے مقام پر چیئر لفٹ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو سیاحوں کی دلچسپی میں اضافے کا سبب بنے گی۔