خبرنامہ گلگت

ایک سال کے اندر 200 میگاوواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے:صوبائی وزیر برقیات

استور ۔(اے پی پی) صوبائی وزیر برقیات گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر 200 میگاوواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر کے گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،ہمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بخوبی علم ہے لیکن اس کے لئے ہمیں ایک سال کا وقت درکار ہے۔