خبرنامہ گلگت

بلتستان یونیورسٹی میں تعلیم اپریل میں شروع کر دی جائیں گی: وزیر تعلیم

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں آئندہ ماہ سے شروع کر دی جائیں گی۔ریڈیو پاکستان سکردو کو انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کا تعمیراتی کام بر وقت اور ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تکمیل آخری مراحل میں ہے، امید ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں آئندہ ماہ شروع کر دی جائیں گی۔