خبرنامہ گلگت

بلدیات اداروں میں خواتین کو 15سے20فیصد تک نمائندگی دے رہے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان

استور۔(اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ بلدیات انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دینے کے لئے رول آف بزنس بن چکا ہے اور بہت جلد ہم اس کو اسمبلی میں لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں خواتین کو 15سے20فیصد تک نمائندگی دے رہے ہیں اور کوٹہ مختص کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ بلدیات انتخابات اکتوبر اور نومبر کے وسط میں کرانے کے لئے کوشیشں کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کر کے عوامی مسائل کے حل میں آنے والی مشکلات کا خاتمہ کریں گے ۔