خبرنامہ گلگت

تاریخی اور سب سے بڑے سلپی پل کے منصوبہ پر کام تیز رفتاری سے جاری

غذر (ملت + آئی این پی) اشکومن اور پونیال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے ملانے والے تاریخی اور سب سے بڑے سلپی پل کے منصوبہ پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور دن رات اس تعمیراتی کام کی تعمیر جاری ہے 34کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا سلپی ار سی سی پل کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری تعمیراتی کمپنی نے مقررہ مدت سے قبل اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کام میں مزید تیزی لائی ہے جس رفتار سے اس اہم منصوبے پر کام ہورہا ہے اگر ایسی رفتار سے کام جاری رہا تو یہ منصوبہ اس سال جون سے قبل مکمل ہونے کا قوی امکان ہے تعمیراتی کمپنی نے دن رات ایک کرکے غذر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لئے دن رات ایک کیا ہے اس اہم منصوبے کے مکمل ہونے سے غذر کی دو تحصیلوں اشکومن اور پونیال کے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا تعمیراتی کمپنی نے اس رفتار سے کام جاری رکھا تو پانچ سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ دو سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے سلپی ارسی سی پل کے منصوبے کی تیز رفتاری سے کام پر تعمیراتی کمپنی کے زمہ دران کو زبرداست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔