خبرنامہ گلگت

جماعت اسلامی گلگت کایکم نومبر کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

گلگت (ملت + آئی این پی ) جماعت اسلامی گلگت کایکم نومبر کو بھرپور اور شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان۔جماعت اسلامی ضلع گلگت کے ذمہ داران کا اہم اجلاس دفتر جماعت اسلامی گلگت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پہ شرکت کی۔اجلاس میں یکم نومبر یوم آزادی گلگت کو بھرپور انداز اور شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان اور ملکی صورتحال پہ تفصیلی غوروخوص کیا گیا،اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کا حصہ،گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا تعین اور ملکی سرحدات پہ آئے روز بھارتی دراندازی پر امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع گلگت بلتستان نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں گزشتہ دنوں استور میں عوامی مسائل پہ جلسہ کرنے پر مولانا عبدالسمیع و دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کیذمہ داران پہ غیر قانونی ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاریوں پر سخت افسوس اور حکومتی رویے پر مذمت کیا گیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے۔