خبرنامہ گلگت

حکومت عوام کی سہولت کے لئے توانائی اور صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، اقبال حسن

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر برائے انفارمیشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اقبال حسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے توانائی اور صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کو دئیے گئے ایک انٹر یو میں انھوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ترقی کی خواہاں ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لئے توانائی اور صحت کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ، اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں ایک سو سترہ ہیلتھ اور ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ صحت کے مزید 34 منصوبوں کے اجراء کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔