خبرنامہ گلگت

خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے،حاجی اکبر تاباں

استور۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر برقیات گلگت بلتستان حاجی اکبر تاباں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا ہمیں بھرپور احساس ہے اس لئے ان مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری ہے ،عوامی تعاون اور محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا۔