خبرنامہ گلگت

دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،قائم مقام ایس پی ضلع استور

استور ۔(اے پی پی) قائم مقام ایس پی ضلع استور محمد شرین نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور شہر سے جرائم کا ہر صورت میں خاتمہ کیا جائے گا۔ استور میں حکومتی رٹ قائم ہے اور یہاں سے جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس فورس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت استور کی مختلف چیک پوسٹوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے ۔پولیس فورس محدود وسائل کے باوجود سکولوں کی سیکیورٹی کا نئے سرے سے جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور چابی چور گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ،اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔