خبرنامہ گلگت

راجن پور: مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 15افراد زخمی

راجن پور:(اے پی پی)راجن پور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے مسافر بس پشاور جارہی تھی کہ فاضل پور کے انڈس ہائی پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں4خواتین اور2 بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالمنتقل کردیا ہے، جہاں مریضوں کا علاج جاری ہے۔