خبرنامہ گلگت

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی:محمد رضا

استور ۔(اے پی پی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن محمد رضانے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام ٹرانسپورٹ ،ٹریکٹر ڈرائیورز اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو سرکاری ریٹ لسٹ اور کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ٹریفک حکام اور ضلعی انتظامیہ مل کر تمام ٹرانسپورٹروں کو کرایہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔