خبرنامہ گلگت

سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کا پولٹری ہیچری کا افتتاح

گلگت ۔ (اے پی پی) سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ خادم حسین نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے لوگوں کو خود کفیل بنانے کیلے عملی اقدامات کررہی ہے۔جس سے مقامی سطح پر نہ صرف عوام اپنے پاؤ ں پر کھڑے ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹری ہیچری کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائیریکٹر پولٹری پروڈکشن گلگت بلتستان ڈاکڑ محمد نصیر نے بتایا کہ پچھلے سال 56 ہزار کے مقابلے میں اس سال ایک لاکھ سے زائد نسلی اور ویکسین شدہ چوزے کسانوں کو فراہم کئے جائینگے۔ پولٹری پروڈکشن گلگت بلتستان نے گزشتہ سال ڈیڑھ کروڑ کی خطیر رقم چوزے، انڈے اور دودھ کی فروخت سے حاصل کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔