خبرنامہ گلگت

سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پرگلگت بلتستان اورراولپنڈی کے درمیان بس سروس بند

گلگت بلتستان:(اے پی پی) گلگت بلتستان کی مقامی انتظایہ نے سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر تمام اضلاع سے راولپنڈی آنے اور جانے والی بس سروس بند کردی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے سیکیورٹی نہ ملنے پرگلگت بلتستان اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی لگا دی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بند ش کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیکڑوں مسافر گزشتہ تین روز سے محصورہو کررہ گئے ہیں جب کہ عام استعمال کی اشیا کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ افراد کو شناخت کے بعد قتل کرنے کی کارروائیوں کے بعد وفاقی حکومت اورسیکیورٹی فورسزکی جانب سے مسافربسوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔