خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،ابراہیم ثنائی

استور ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں مکمل قیام امن کے لئے جو اصلاحات کی ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ۔وزیر اعظم پاکستان کے عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔