خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت خطے کو سر سبز شاداب کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، حاجی عابد علی بیگ

استور۔ (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے کو سر سبز شاداب اور خوشحال بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام اداروں سے شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے ،تمام سرکاری ملازمین اور مشینری عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ،تمام ملازمین سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑی تندہی سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں وہ کا م جاری ہے جس کے عوام کو براہ راست فوائد پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔