خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت نےشندورمیلےمیں شرکت کا فیصلہ کرلیا

استور: (اے پی پی) صوبائی حکومت نے شندور میلے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلے کے بعد غذر میں پولو ٹیموں کے روکے گئے گھوڑے شندور روانہ کر دیئے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی انتطامات کے لئے شندور روانہ ہو گئی ہے۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے 3 روز ہ پولو فیسٹیول میں شرکت کے لئے ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں غذر کے راستے شندور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شندور میں غذر کے راستے داخلے کے لئے قومی شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے،پولیس چیک پوسٹوں میں شندور جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔