خبرنامہ گلگت

ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی اکثریت سےکامیابی حاصل کرے گا: موسٰی خان

استور: (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے سیکرٹری جنرل محمد موسٰی خان نے کہا ہے کہ ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا نامزد امیدوار وزیر بیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ،جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کی نمائندگی اور ان کے مفادات کے لئے آواز بلند کی ۔پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو مد نطر رکھ کر فیصلے کئے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہنزہ کی دونوں بڑی آبادیوں کو مناسب نمائندگی دے کر جمہوری اصولوں کو پروان چڑھایا اور راجگیر نظام کے خلاف اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عام لوگوں کو اسمبلی تک پہنچایا تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے علاقے کی نمائندگی کا حق اداکرسکیں۔