خبرنامہ گلگت

عدالت نے سابق ڈائریکٹر تعلیم گلگت ریجن کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی

گلگت۔(ملت آن لائن)جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق ڈائریکٹر تعلیم گلگت ریجن راؤ محمد اخلاق کی عبوری ضمانت میں میڈیکل کی بنیاد پر توثیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر تعلیم گلگت ریجن راؤ محمد اخلاق پر نیب کا محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ راؤ محمد اخلاق نے نیب میں ریفرنس پر عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی فاضل بینچ نے نیب کا جواب دعویٰ میڈیکل بورڈ کے سفارشات اور ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کو توثیق کردی ۔فاضل بینچ نے سابق ڈائریکٹر راؤ محمد اخلاق کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔