خبرنامہ گلگت

غذر ‘پولیس کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار ،تفتیش جاری

غذر (ملت + آئی این پی) غذر پولیس کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار ،ایس ایچ او گوپس موسیٰ مدد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے موضع بتھریت میں چھاپہ مارکر مقدمہ علت ہائے15/16بجرم506/341/324ت پ28/16بجرائم34/429ت پ،34/16بجرائم34/302ت پ،تھا گوپس میں مطلوب مجرم اشتہاری احمد خان ولد دوست محمد ساکن بتھریت جبکہ مقدمہ عات 15/16بجرم 506/341/324ت پ،میں مطلوب اشتہاری محمد خان ولد دوست محمد ساکن بتھریت کو موضع بتھریت سے گرفتار کر کے مجرمان اشتہاریوں سے تفتیش جاری ہے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں ایس ایس پی غذر کی کڑی نگرانی اور خصوصی ہدایات و دلچسپی کی مرہون منت ہے ایس ایس پی غذر نے جب سے ضلع غذر کا چارج سنبھالا ہے تب سے ریاست مخالفین ،اشتہاری مجرمان اور اسمگلرز وغیرہ کا دائرہ تنگ کیا ہے عمائدین ضلع ایس ایس پی غذر کی اس دلیرانہ ،پیشہ وارانہ مخلصانہ کاوشوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔