خبرنامہ گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستا ن مہم کا آغاز

گلگت۔(ملت آن لائن) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستا ن مہم کا آغاز کردیاگیا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی میں تقریب کا اہتما م کیاگیا۔ تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،کمشنر گلگت عثمان احمد ،ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد،ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان ،رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالحمیدلون، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق ،ڈائریکٹر انوائمنٹل پروٹیکشن ایجنسی شہزاد حسن شگری، ڈائریکٹر جنرل کوآرڈینیشن میرتعظیم اختر، ٹریثررار محمد اقبال، فیکلٹی ،منیجمنٹ اسٹاف سمیت طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔کلین اینڈ گرین پاکستان گلگت بلتستان مہم کا اہتمام کے یوآئی کے شعبہ زراعت و خوراک ،لوکل گورنمنٹ اورای پی آئی کے اشتراک سے کیاگیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ ہماری بقا صحت میں ہے اور صحت کا انحصار صفائی میں ہے اسی لئے اسلام میں اس کی اہمیت کو بہت ذیادہ اجاگر کی گئی ہے۔ آج ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،اکیلے کسی فرد یا ادارے پر چھوڑا جائے تو کلین اینڈ گرین پاکستان اور گلگت بلتستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،ہم جس مذہب کے داعی ہے اس کی تعلیمات بھی ہمیں صفائی اور صاف ستھراء معاشرے کی تلقین کرتی ہے،ایسے میں صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اسی مقصد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صفائی مہم کا آغاز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات کو صفائی ستھرائی سمیت سر سبز پاکستان کے حوالے سے شعور پیدا کیاجاسکے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ طلباء اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو گھر گھر تک پہنچائے تاکہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ۔