خبرنامہ گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالر شپ کے تحت 137طلباء میں چیک تقسیم

گلگت۔(ملت آن لائن) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالر شپ کے تحت 137طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کئے گئے۔ یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالرشپ کے تحت مین کیمپس کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس کے 37 طلباء یوایس ایڈنیڈ بیس سکالر شپ کے مستحق قرار پائے۔ یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالرشپ کے تقسیم چیکس کے حوالے سے کے یو آئی مشرف ہال میں تقریب منعقد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ،جنھوں نے طلبہ وطالبات میں چیکس تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی خالد آمین ، ڈپٹی رجسٹرار کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر نعمان بٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز خورسید احمد و انچارج سکالر شپ کمیٹی سعید احمدنے چیک تقسیم کرنے میں وائس چانسلر کی معاونت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ طلباء وقت کو بہترین سرمایہ سمجھتے ہوئے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز کریں۔وقت گزرجانے کے بعد کچھ ہاتھ نہیں آتاہے ۔لہذا طلباء وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ والدین نے آپ کو تعلیم حاصل کرنے کے غرض سے یونیورسٹی بھیجا ہے ۔لہذاطلباء والدین کی امیدوں کے مطابق اپنی تمام تر توجہ تعلیم حاصل کرنے پر دیں۔ انہوں نے کہاکہ سکالر شپ کو اپنے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کرے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائے تاکہ سکا لر شپ کا مقصد پورا ہو۔