خبرنامہ گلگت

محمد سلیم کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات

استور۔(اے پی پی) ضلع استورکے سیکرٹری جنرل محمد سلیم کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران استور میں پارٹی کی صورتحال اور عوامی مسائل بارے آگاہ کیا گیا،اور انہیں استور کے دورے کی دعوت دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس مینڈیٹ کی پاسداری کرنی ہے اور تمام اضلاع میں برابری کی سطح پر ترقیاتی کام کروانے ہیں ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اپریل میں استور کا دورہ کریں گے اورعوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔