خبرنامہ گلگت

مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:فرمان علی

گلگت ۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرمان علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقے میں معیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، محکمہ تعلیم میں قابل اور پڑھے لکھے جوانو ں کی بھرتیا ں میرٹ کے تحت ہونگی جس کے لیے این ٹی ایس نے محکمہ تعلیم کی خا لی آسامیوں پربھر تیوں کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے، نجی تعلیمی اداروں کی تعلیمی کار کردگی قابل ستائش ہے اورصوبائی حکومت اچھے اور معیاری نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا ظہار انہو ں نے جوٹیال حسین آباد کالونی میں نجی سکو ل کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکومت جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی، مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے، ہم نے عوام کو ہر طرح کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کا وعدہ کیا ہے ،جسے ہر صورت پورا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے درجنوں پراجیکٹس پر کام کرہی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ فرمان علی رانا نے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ والد ین کی بھی ذ مہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بچوں کی تعلیمی قابلیت میں ٰاضافہ ہو سکے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔