خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کمربستہ ہے: حاجی اکبر

استور (ملت + اے پی پی) سینئروزیرپانی وبجلی حاجی اکبرتانان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کاوژن خطے کی ترقی اورگلگت بلتستان کودوسرے ترقیاتی یافتہ صوبوں کے مساوی لاناہے،وزیراعلیٰ سمیت ان کی کابینہ علاقے کے ترقی کے لئے کمربستہ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ اپنے دورمیں مکمل ہونے والے کسی بھی ایک بڑے پراجیکٹ کانام بتادیں، ان کی دو رمیں گلگت بلتستان نامکمل اوربیمارمنصوبوں کاقبرستان بن چکاتھا۔انہوں نے کہاکہ خطے کی عوام کوبخوبی اس بات احساس ہے کہ سابق دورحکومت میں وزیراعلیٰ اوران کی کابینہ کی کارکردگی کامعیارکیاتھا،بجلی کی کمی ،بے روزگاری ،امن عامہ کی مخدوش صورتحال جیسے مسائل سابقہ دورحکومت کی نااہلی کی بناء پرعروج پرتھے ۔سینئروزیرپانی وبجلی حاجی اکبرتانان نے کہاکہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن اوران کی ٹیم کاہرفرد خطے کی تعمیر وترقی کے لئے کمربستہ ہے ،ہم دن رات کام کررہے ہیں اورہماراایک ہی خواب ہے کہ گلگت بلتستان کوترقیاتی یافتہ علاقوں کے برابر لایاجائے ۔ہمارے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہرقسم کے حالات سے نبروآزماہوسکتی ہے اورہم خطے کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔