خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ کا محکمہ واٹراینڈ پاورمیں بےضابطگیوں کی شکایات کانوٹس

گلگت:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ واٹر اینڈ پاور میں ہیڈ کلرک کی آسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ کے متعلق بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے 26اگست کو ہونے والے واٹر اینڈ پاور کے ٹیسٹ منسوخ کرنے کے حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی میرٹ کو یقینی بنانا ہے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ آسامیوں پر ازسر نو شفاف ٹیسٹ لئے جائیں۔