خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے معذور نوجوان کی سرکاری خرچے پر علاج کی اپیل

غذر (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان سے معذور نوجوان نے سرکاری سطح پر علاج کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ میر ی ٹانگ کا آپریشن ہوا جس پر بہت زیادہ خرچہ آیا ہوا ہے اب تک پچاس لاکھ خرچ ہوگئے ہیں اس علاج پر میں نے اپنی تمام زمین کو فروخت کردیا ہے اب تک ٹھیک نہیں ہوا ۔ جمعرات کو پھنڈر سے تعلق رکھنے والے ایف اے کے طالب علم سردار حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میر ی ٹانگ کا آپریشن ہوا جس پر بہت زیادہ خرچہ آیا ہوا ہے اب تک پچاس لاکھ خرچ ہوگئے ہیں اس علاج پر میں نے اپنی تمام زمین کو فروخت کردیا ہے اب تک ٹھیک نہیں ہوا ہے ڈاکٹر آپریشن کے لیے مزید رقم مانگتے ہیں اور بیس سے پچیس لاکھ کااخرجات بتایا جاتا ہے میں نے اپنی تمام جائیداد فروخت کردیا ہے اب میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے وزیراعلی سے اپیل ہے کہ میرے علاج کرائے کیونکہ میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں مگر بیماری کی وجہ سے گھر میں پڑا ہوں چونکہ اب میرے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں تو ایسے میں اپنا علاج کروانا میرے لئے ممکن نہیں ہے ۔مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ میری فریاد سن لینگے اور میر ا علاج کرایا جائے گا