خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 4 ستمبر کوگانچھے کا دورہ کریں گے،سلطان علی خان

استور۔(ملت آن لائن)رکن کونسل گلگت بلتستان سلطان علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان 4 ستمبر کو گانچھے کا دورہ کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گانچھے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ خپلو میں 44کروڑ روپے کی لاگت سے گریٹر واٹر سپلائی سکیم، چار کروڑ کی لاگت سے بننے والے گرلز ڈگری کالج ، ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے سٹی پارک اور بیس کروڑ روپے کی لاگت سے خپلو ہسپتال کی توسیع جیسے بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہے اس کے علاوہ 32کروڑ روپے کی لاگت سے سلینگ آر سی سی پل اور34 کروڈ روپے سے ڈاغونی آر سی سی پل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے ۔