خبرنامہ گلگت

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں خطے کی ترقی کا عمل جاری ہے، محمد اقبال

استور ۔(اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں جن کی قیادت میں خطے کی ترقی کا عمل جاری ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں جن کی قیادت میں خطے کی ترقی کا عمل جاری ہے۔