خبرنامہ گلگت

وزیر ا علیٰ گلگت بلتستان کی ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو37ویں سالگرہ پر مبارک باد

عوام تک معلومات کی رسائی کیلئے میڈیا کا کردار قابل تحسین رہا ہے،حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (آئی این پی) وزیر ا علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریڈیو پاکستان گلگت کے37ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈیوپاکستان گلگت کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام تک معلومات کی رسائی کیلئے میڈیا کا کردار قابل تحسین رہا ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے گلگت بلتستان میں ماضی میں حالات خراب رہے لیکن مسلم لیگ ن کی وفاق اور صوبے میں حکومت کے بعد دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے مسلم لیگ ن کی دہشتگردی کے خلاف زیروٹالرینس کی پالیسی ہے افواج پاکستان ،پولیس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کویقینی بنایا گیا ہم نے گلگت بلتستان میں امن کو قائم رکھنے کے لئے امن دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے لئے بل بہت صوبائی اسمبلی سے منظورہوگاگلگت بلتستان میں PTVکا بیوروآفس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے حیثیت و تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریڈیوپاکستان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹااور مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی