خبرنامہ گلگت

وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان میں رینجرز سکاؤٹس کی تعیناتی میں 90دن کی توسیع کردی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی تعیناتی میں 90دن کی توسیع کر دی، اسلام آباد میں رینجرز کے 1500 اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے 50اہلکار تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سمری پر وزارت داخلہ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ رینجرز کے اختیارات میں اے ٹی سی ترمیمی ایکٹ کے تحت 90دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز کے تقریباً 1500اور جی بی سکاؤٹس کے 50اہلکار تعینات ہیں۔واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں ہر تین ماہ بعد توسیع کی جاتی ہے۔(اح)