خبرنامہ گلگت

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مکمل مالی تعاون کر رہی ہے،وزیراعلیٰ

گلگت:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس میں چھوٹے ایڈمنسٹریٹویو نٹس موجود ہیں جبکہ طبقاتی نظام نہیں جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں بہتری لا کر ایک مثالی صوبہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت باہمی اشتراک سے ٹیکنکل شعبے میں مختلف منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریگی۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل مالی تعاون کر رہی ہے۔ عوامی نوعیت کے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل او ر ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کے پارٹنرز کی خدمات سے حاصل کی جائیں گی۔